Posted by : Unknown
Thursday, 4 September 2014
فولڈر مارکر ایک چھوٹا سا مددگار سافٹ ویئر ہے جس کی مدد سے آپ فولڈرز کو مارک کر سکتے ہیں کہ یہ بہت اہم، نارمل یا غیرضروری فولڈر ہے۔ اس کے علاوہ کام کے حساب سے بھی فولڈرز کو مارک کیا جا سکتا ہے کہ اس فولڈر میں موجود فائلز پر کام مکمل ہو چکا ہے یا اس میں موجود فائلز کا آدھا کام باقی ہے یا اس طرح کے دیگر موجود آپشنز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے فولڈرز کو یہ ترتیب بھی دی جا سکتی ہے کہ اس فولڈر میں آپ کی کس قسم کی فائلز موجود ہیں۔
اس کا مزیدار فیچرز فولڈر کو رنگ دار بنانا ہے۔ آپ کسی بھی فولڈر پر رائٹ کلک کر کے اس کا رنگ اپنی پسند کے مطابق سیٹ کر سکتے ہیں۔ اس طرح ان فولڈرز تک پہنچنا بے حد آسان ہو جاتا ہے۔
دستیابی: مفت
فائل سائز: 4.3MB