Posted by : Unknown Thursday, 12 June 2014


تصاویر کا سائز کم کریں انتہائی آسانی کے ساتھ


    تصاویر کے سائز کم کرنے کی ضرورت کب پڑتی ہے؟ فرض کریں آپ کسی مقام کی سیرو تفریح سے واپس آئے، آپ 
    نے اپنی تمام تصاویر کیمرے سے کمپیوٹر میں منتقل کیں۔ اب ظاہر ہے انتظار کس کو پسند، انھیں فوراً فیس بک پر پوسٹ کرنا ہو گا یا کسی دوست رشتے دار کو ای میل کرنا ہو گا۔ لیکن یہ کام آسان نہیں… وجہ تصاویر کا سائز میں بڑا ہونا ہے۔ آج کل زیادہ میگا پکسلز کے کیمرے انتہائی عام ہو چکے ہیں، جن سے بننے والی تصاویر کا سائز کئی ایم بی میں ہوتا ہے۔ یہ سائز اس لیے زیادہ ہوتا ہے کہ تصویروں کی پرنٹنگ اچھی ہو، یہ کہیں اپ لوڈ کرنے کے لیے نہیں ہوتیں۔ تصاویر کی لمبائی اور چوڑائی اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ انھیں فُل سائز میں مونیٹر پر دیکھنا بھی ممکن نہیں ہوتا۔ اگرچہ تصاویر کو ری سائز کرنے کے لیے آپ نے کئی سافٹ ویئر دیکھے اور استعمال کیے ہوں گے جن کی مدد سے آپ ایک ایک کر کے تصاویر ری سائز کر سکتے ہیں۔ جبکہ ’’ماس امیج کمپریسر‘‘ سے یہ کام چند کلکس سے کیا جا سکتا ہے۔ اس پروگرام کو بس فولڈر کا ایڈریس دیں، یہ اس فولڈر میں موجود تمام تصاویر کو ری سائز کر دے گا۔ آپ چاہیں تو اپنی پسند کا سائز اسے بتا سکتے ہیں۔ چند سیکنڈز میں آپ کی تصاویر آدھے سے بھی کم سائز کی ہو جائیں گی۔ اگر اصل سائز میں بھی تصاویر محفوظ رکھنا چاہیں تو آؤٹ پُٹ ڈائریکٹری مختلف سلیکٹ کریں اس طرح ری سائز کی گئی تصویریں اس فولڈر میں منتقل ہو جائیں گی ورنہ تمام تصویریں اصل سائز کی تصویروں پر اوور رائٹ ہو جائیں گی۔
    اس سافٹ ویئر کو آپ دوسری صورت میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ وہ اس طرح کہ فون میں بھی آج کل اچھے کیمرے نصب ہوتے ہیں جس کی وجہ سے تصاویر بڑے سائز کی بنتی ہیں۔ یہ تصاویر اپنے پاس رکھنے کے لیے یا پرنٹ کرنے کے لیے تو ٹھیک ہیں لیکن انھیں موبائل فون میں رکھنے کا کیا فائدہ؟ فون جتنا بھی بڑا ہوجائے اس کی مکمل اسکرین پر دیکھنے کے لیے آپ کو چند کے بی سائز کی تصویر درکار ہوتی ہے۔ تو ایسی صورت میں یہ پروگرام استعمال کریں، تمام بڑے سائز کی تصویروں کو کمپیوٹر میں منتقل کریں اور فون کے لیے موزوں سائز کی تصویریں اس پروگرام سے کمپریس کر کے فون میں رہنے دیں۔
    تصویروں کو کمپریس کرنے کے لیے کسی قسم کی مہارت کی ضرورت نہیں، بس فیصد کے حساب سے سلیکٹ کریں جیسے تصویر کو پچاس فیصد چھوٹا کرنا ہو تو دیے گئے پیرامیٹرز میں تبدیلی کر کے اوکے کر دیں۔
    پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اوپن سورس کے تحت بالکل مفت دستیاب ہے اور سائز بھی انتہائی کم ہے۔ اس کی انسٹالیشن میں آپ کو کسی قسم کی دقت نہیں آئے گی۔ بس ڈاؤن لوڈ کر کے سیٹ اپ چلائیں، چند کلکس کے بعد
                               ۔مطابقت: ونڈوز ایکس پی، وستا، سیون، ا
     انسٹال ہو جائے گا

    فائل سائز: 186 KB
    ڈاؤن لوڈ کریں
    this is very little software this software can solve your pictures problem. why you waiting just click on download button and wait for 5 second then you can download this software

    Leave a Reply

    Subscribe to Posts | Subscribe to Comments

    Welcome to My Blog

    Popular Post

    Blog Archive

    - Copyright © My Computer Teachers -crack computer softwares- Powered by vicky jutt - Designed by vicky jutt -